ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / صدر نے دی عام بجٹ میں ریل بجٹ کے الحاق کو منظوری

صدر نے دی عام بجٹ میں ریل بجٹ کے الحاق کو منظوری

Fri, 20 Jan 2017 22:11:52  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 20جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے مودی حکومت کے اس فیصلے پر اپنی مہر لگا دی ہے جس میں ریل بجٹ کو عام بجٹ کے ساتھ پیش کرنے کی تجویز ہے۔صدر نے حکومت ہند کے کام کاج مختص قانون 1961میں ترمیم کی منظوری دے دی،اب اقتصادی معاملات کا محکمہ دونوں بجٹ تیار کرے گا۔1924سے ریل بجٹ الگ سے پیش کرنے کی روایت شروع ہوئی تھی۔مرکزی حکومت نے سال 2017-18کے لئے عام بجٹ میں ریل بجٹ کا الحاق کرنے کا ستمبر 2016میں فیصلہ لیا تھا۔ریلوے کے وزیر مملکت راجین گوہین نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا تھا کہ نیتی آیوگ کے رکن ببیک دیب رائے کی صدارت میں قائم کمیٹی کی سفارشات پر 2017-18کے لئے عام بجٹ میں ریل بجٹ کا الحاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔مرکزی حکومت عام بجٹ یکم فروری کو پیش کرے گی۔بجٹ سیشن کا آغاز جنوری سے کیا جا سکتا ہے۔وزارت خزانہ کے افسر بجٹ کی تیاری کی بحث شروع کر چکے ہیں،طویل ریل بجٹ کو عام بجٹ کا حصہ بنانے کے قیاس لگائے جا رہے تھے۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے وقت کی بچت ہوگی،اس میں بہتری کی ضرورت عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی،اس سے بجٹ میں مذکور دفعات کو جلد لاگو کرنے میں سہولت ہوگی۔مالی معاملات کے سیکریٹری شکتی کانت داس نے حال میں ہی کہا تھا کہ عام بجٹ کو اس کی طے تاریخ سے ایک مہینہ پہلے پیش کرنے کے پیچھے مقصد پورے بجٹ عمل کو 31مارچ تک مکمل کرنا ہے،تاکہ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی بجٹ پر عمل شروع ہو سکے۔ 


Share: